01:00 , 18 جون 2026
Watch Live

روس میں اسنیپ چیٹ اور ایپل کی ویڈیو کالنگ سروس پر پابندی

روس میں اسنیپ چیٹ اور ایپل کی ویڈیو کالنگ سروس پر پابندی

روس نے ملک بھر میں اسنیپ چیٹ اور ایپل کی ویڈیو کالنگ سروس پر پابندی عائد کردی ہے، جس کے بعد دونوں ایپس مقامی صارفین کے لیے مکمل طور پر بلاک کر دی گئی ہیں۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق روسی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ ان پلیٹ فارمز کو دہشت گردانہ کارروائیوں کی منصوبہ بندی میں استعمال کیا جا رہا تھا، اور ان کے خفیہ چیٹ فیچرز سیکیورٹی اداروں کے لیے نگرانی میں رکاوٹ بن رہے تھے۔

حکام کا کہنا ہے کہ کچھ گروہ اسنیپ چیٹ کے Disappearing Messages اور انکرپٹڈ چیٹس کے ذریعے ایک دوسرے سے رابطے میں رہتے تھے، جس کے بعد اس ایپ کو ملک میں بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

اس کے ساتھ روس نے ایپل کی مشہور ویڈیو کالنگ سروس FaceTime کو بھی غیر فعال کر دیا ہے، جس کے بارے میں حکام کا کہنا ہے کہ یہ اُن "غیر منظور شدہ” عالمی مواصلاتی ذرائع میں شامل ہے جو روسی سیکیورٹی نظام کے ساتھ مطابقت نہیں رکھتے۔

روس کی جانب سے عالمی سوشل اور ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر پابندیوں کا سلسلہ طویل عرصے سے جاری ہے اور اس سے قبل Google، YouTube، Meta کی متعدد سروسز، WhatsApp اور Telegram کو بھی مختلف اوقات میں پابندیوں کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ مسلسل بڑھتی ہوئی پابندیاں عام صارفین کے لیے بین الاقوامی ڈیجیٹل پلیٹ فارمز تک رسائی محدود کر رہی ہیں، جس سے انٹرنیٹ کی آزادی اور معلومات تک رسائی کے حوالے سے سوالات اٹھ رہے ہیں۔

دوسری جانب روسی حکومت کا مؤقف ہے کہ یہ تمام فیصلے قومی سلامتی کے تحفظ اور داخلی نظم و ضبط کو یقینی بنانے کے لیے ضروری ہیں، اور ایسے تمام ڈیجیٹل ذرائع جو ریاستی قوانین سے ہم آہنگ نہ ہوں، ان پر پابندی جاری رہے گی۔

ایلون مسک کی جنگ سے متعلق پیشگوئی، سوشل میڈیا پر ہلچل

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION