01:02 , 19 اپریل 2026
Watch Live

پی سی بی نے قومی کرکٹرز کے این او سی معطل کردیے

پی سی بی نے قومی کرکٹرز کے این او سی معطل کردیے

لاہور – پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی فائنل میں بھارت سے شکست کے بعد قومی کھلاڑیوں کے غیر ملکی لیگز کے لیے جاری کیے گئے این او سی معطل کردیے۔

چیف آپریٹنگ آفیسر سمیر احمد کی جانب سے اس حوالے سے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کیا گیا۔ یہ فیصلہ بھارت کے خلاف فائنل میں شکست کے اگلے ہی روز کیا گیا۔

پی سی بی نے کھلاڑیوں کو آسٹریلیا کی بگ بیش لیگ میں شرکت کے لیے این او سی جاری کیے تھے، تاہم اب انہیں ہولڈ پر رکھ دیا گیا ہے۔

اس فیصلے کے نتیجے میں قومی ٹیم کے بڑے کھلاڑی بابر اعظم، شاہین شاہ آفریدی، محمد رضوان اور فہیم اشرف براہ راست متاثر ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق یہ اقدام کھلاڑیوں کے ورک لوڈ اور آنے والے انٹرنیشنل سیزن کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION