04:29 , 21 جون 2026
Watch Live

فیفا ورلڈ کپ: ایکواڈور اور کوراساؤ کا میچ ڈرا، ناک آؤٹ کی دوڑ دلچسپ

فیفا ورلڈ کپ

فیفا فٹبال ورلڈ کپ میں گروپ ای کا اہم میچ ایکواڈور اور کوراساؤ کے درمیان بغیر کسی نتیجے کے ڈرا ہوگیا، جس کے بعد دونوں ٹیموں کے لیے ناک آؤٹ مرحلے تک رسائی مزید دلچسپ ہو گئی ہے۔

میچ کے دوران کوراساؤ کے گول کیپر نے غیرمعمولی کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور ایکواڈور کے 15 سے زائد خطرناک حملے ناکام بنا کر اپنی ٹیم کو شکست سے بچایا۔

کوراساؤ، جو پہلی بار فیفا ورلڈ کپ میں شرکت کر رہی ہے، نے اس ڈرا کے ساتھ ایونٹ میں اپنا پہلا پوائنٹ حاصل کر لیا، جو ٹیم کے لیے ایک تاریخی لمحہ ثابت ہوا۔

فیفا ورلڈ کپ 2026: مراکش نے اسکاٹ لینڈ کو 0-1 سے شکست دے دی

اس شاندار دفاعی کارکردگی کے ساتھ کوراساؤ نے ورلڈ کپ کی تاریخ میں ایک میچ کے دوران سب سے زیادہ حملے روکنے کے ریکارڈ کی بھی برابری کر دی۔

میچ کے نتیجے کے بعد گروپ ای کی صورتحال مزید پیچیدہ ہو گئی ہے اور اب دونوں ٹیموں کو ناک آؤٹ مرحلے میں جگہ بنانے کے لیے اپنے آخری گروپ میچز میں کامیابی حاصل کرنا ہوگی۔

ایکواڈور اپنی اگلی اور آخری گروپ اسٹیج کی ٹکر میں Germany کا سامنا کرے گا، جو اس کے لیے ایک بڑا چیلنج ہوگا۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION