01:44 , 20 اپریل 2026
Watch Live

ٹرمپ نے ایران کو “شیطانی سلطنت” قرار دیا

ٹرمپ نے ایران کو “شیطانی سلطنت” قرار دیا

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو “شیطانی سلطنت” قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ تیل کی عالمی قیمتیں جلد ہی نمایاں طور پر کم ہو جائیں گی۔

عالمی سطح پر تیل کی بڑھتی قیمتوں اور مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی کے باعث توانائی کی منڈیوں میں غیر یقینی صورتحال پیدا ہو گئی ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے بیان میں کہا کہ ایران کو ایٹمی طاقت بننے سے روکنا اور خطے سمیت دنیا کو ممکنہ تباہی سے بچانا امریکا کی اہم ترجیحات میں شامل ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگرچہ تیل کی بلند قیمتیں امریکا کے لیے مالی فائدے کا باعث بن سکتی ہیں، تاہم جلد ہی قیمتیں اس قدر کم ہو جائیں گی جس کا کسی کو اندازہ بھی نہیں ہوگا۔

اسرائیل کے لبنان اور ایران پر نئے حملے، ہلاکتوں میں اضافہ

امریکی صدر کے مطابق تقریباً 32 ممالک کی جانب سے اپنے تیل کے ذخائر عالمی منڈی میں لانے کے فیصلے سے قیمتوں میں نمایاں کمی متوقع ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ امریکا آبنائے ہرمز کی صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے تاکہ عالمی تیل سپلائی متاثر نہ ہو۔

دوسری جانب ایرانی حکام نے خبردار کیا ہے کہ اگر ان کے مفادات کو نقصان پہنچا تو وہ عالمی تیل ترسیل کو روکنے کی صلاحیت رکھتے ہیں اور دنیا کو ممکنہ طور پر 200 ڈالر فی بیرل تک تیل خریدنے کے لیے تیار رہنا ہوگا۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION