03:15 , 20 اپریل 2026
Watch Live

جناح پبلک سکول اینڈ کالج میں داخلہ مہم کے تحت اورینٹیشن ڈے

جناح پبلک سکول اینڈ کالج میں 18 اپریل 2026 کو کالج اور اے لیولز داخلہ مہم کے سلسلے میں ایک اورینٹیشن ڈے کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب پرنسپل نوید انجم کی قیادت میں منعقد ہوئی، جس کا مقصد طلبہ اور والدین کو تعلیمی پروگرامز اور مستقبل کے مواقع سے آگاہ کرنا تھا۔

تقریب میں ضلع گجرات کی سیاسی و سماجی شخصیات اور ماہرینِ تعلیم نے شرکت کی۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر گجرات نورالعین قریشی کی تعلیمی خدمات کو بھی سراہا گیا۔

پروگرام میں کالج اور اے لیولز کے نصاب، تدریسی نظام اور تعلیمی مواقع پر تفصیلی بریفنگ دی گئی، جبکہ والدین اور طلبہ نے بھرپور دلچسپی کا اظہار کیا۔

پرنسپل نوید انجم نے خطاب میں ادارے کے معیاری تعلیم اور کردار سازی کے عزم کو دہرایا۔ اختتام پر شرکاء نے انتظامات کو سراہتے ہوئے ادارے کی کامیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION