09:23 , 19 اپریل 2026
Watch Live

دنیا بھر میں لبنان اور ایران کے حق میں مظاہرے، اسرائیلی کارروائیوں کے خلاف احتجاج

لبنان اور ایران

دنیا کے مختلف شہروں میں لبنان اور ایران میں اسرائیلی کارروائیوں کے خلاف بڑے پیمانے پر مظاہرے کیے گئے، جہاں شہریوں نے فوری جنگ بندی اور کارروائیوں کے خاتمے کا مطالبہ کیا۔

یونان کے دارالحکومت ایتھنز میں مظاہرین نے اسرائیلی سفارتخانے کے سامنے احتجاج کرتے ہوئے لبنان اور ایران کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کیا اور اسرائیلی اقدامات کی شدید مذمت کی۔

نیدرلینڈز کے شہر دی ہیگ میں بھی ڈچ پارلیمنٹ کے سامنے مظاہرہ کیا گیا، جہاں غزہ اور لبنان کے حق میں آواز اٹھائی گئی، اس دوران ایک شخص کو گرفتار بھی کیا گیا۔

جنگ بندی کی کوششوں پر حکومت کو عوام کی بھرپور حمایت حاصل، گیلپ سروے

امریکا کے شہر نیویارک میں بھی بڑی تعداد میں لوگ سڑکوں پر نکل آئے اور فلسطین، لبنان اور ایران کے خلاف امریکی و اسرائیلی کارروائیوں کے فوری خاتمے کا مطالبہ کیا۔

جرمنی کے دارالحکومت برلن میں بھی احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، جبکہ فرانس کے دارالحکومت پیرس میں ہونے والے علامتی احتجاج میں اسرائیلی پارلیمنٹ کی جانب سے فلسطینی قیدیوں کے خلاف منظور کیے گئے سخت قانون کی مذمت کی گئی۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ عالمی برادری کو فوری طور پر مداخلت کرنی چاہیے تاکہ خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کو روکا جا سکے اور انسانی جانوں کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION