03:03 PM, 30 April 2026
Fetching weather...
Watch Live

پی ایس ایل 11: 89 مقامی کھلاڑیوں کی کیٹیگریز کا اعلان

Gravatar Avatar Web Desk | 3 months ago
پی ایس ایل 11

ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ  کے 11ویں ایڈیشن کے لیے پاکستان کرکٹ بورڈ نے مقامی کھلاڑیوں کی کیٹیگریز کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے، جس کے تحت مجموعی طور پر 89 کھلاڑیوں کو پانچ مختلف کیٹیگریز میں تقسیم کیا گیا ہے۔

پلاٹینم کیٹیگری میں 16 کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا ہے، جن میں سلمان علی آغا، حسن علی، محمد نواز اور ابرار احمد شامل ہیں، جنہیں ڈائمنڈ سے ترقی دے کر پلاٹینم میں رکھا گیا ہے، جبکہ صاحبزادہ فرحان نے گولڈ سے پلاٹینم کیٹیگری میں جگہ بنائی ہے۔

بابر اعظم، شاہین شاہ آفریدی، محمد رضوان، فخر زمان، صائم ایوب، نسیم شاہ، حارث رؤف اور شاداب خان نے اپنی پلاٹینم کیٹیگری برقرار رکھی ہے اور وہ ایک بار پھر لیگ کے مہنگے ترین کھلاڑیوں میں شامل ہوں گے۔

ڈائمنڈ کیٹیگری میں مجموعی طور پر 11 کھلاڑی شامل کیے گئے ہیں، جن میں محمد وسیم جونیئر، سفیان مقیم اور سلمان مرزا شامل ہیں، جنہیں شاندار کارکردگی کی بنیاد پر گولڈ سے ترقی دی گئی ہے۔

اس سال گولڈ کیٹیگری میں 32 کھلاڑیوں کو رکھا گیا ہے، جبکہ سلور اور ایمرجنگ کیٹیگریز میں مجموعی طور پر 30 کھلاڑی شامل کیے گئے ہیں، جو فرنچائزز کے لیے مستقبل کے اہم انتخاب ثابت ہو سکتے ہیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق پلیئرز آکشن سے قبل ہر فرنچائز زیادہ سے زیادہ چار کھلاڑی برقرار رکھ سکے گی، تاہم ہر کیٹیگری سے صرف ایک کھلاڑی کو ریٹین کرنے کی اجازت ہوگی۔

پی ایس ایل 11 میں تاریخی تبدیلیاں، ڈرافٹ کی جگہ آکشن سسٹم نافذ

ایچ بی ایل پی ایس ایل کی تاریخ کا پہلا باقاعدہ پلیئرز آکشن 11 فروری کو منعقد ہوگا، جبکہ غیر ملکی کھلاڑیوں کی رجسٹریشن کی آخری تاریخ 3 فروری تک بڑھا دی گئی ہے، جس سے لیگ میں عالمی دلچسپی مزید بڑھنے کا امکان ہے۔

you may like
TRENDING NOW
MUST WATCH
INNOVATION