07:18 , 16 جون 2026
Watch Live

اڈیالہ جیل کے اطراف سیکورٹی کے سخت انتظامات، عمران خان سے ملاقات کے پیش نظر خصوصی پلان

عمران خان

اسلام آباد: بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان سے آج ملاقات کے پیش نظر اڈیالہ جیل کے اطراف سیکورٹی میں سخت اضافہ کر دیا گیا ہے۔ سیکیورٹی پلان کے تحت گورکھ پور سے داہگل ناکہ تک تجارتی مراکز اور تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔

جیل کے اطراف دو شفٹوں پر مشتمل خصوصی سیکیورٹی پلان نافذ کر دیا گیا ہے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔

پولیس ذرائع کے مطابق، 20 تھانوں کے ایس ایچ اوز، 8 ڈی ایس پیز اور 2 ایس پیز خصوصی ڈیوٹی پر معمور ہیں، جبکہ جیل کے اطراف 1200 سے زائد اہلکار اور افسران تعینات رہیں گے۔

خصوصی سیکیورٹی میں 6 لیڈی انسپکٹرز سمیت 48 خواتین کمانڈوز بھی شامل ہیں تاکہ مکمل نگرانی ممکن ہو سکے۔

یہ بھی پڑھیں : عمران خان سے ملاقات نہ ہونے پر دھرنا، سہیل آفریدی نے گورکھ پور ناکہ احتجاج ختم کردیا

اضافی طور پر آر ایم پی فورس، پنجاب کانسٹیبلری، ڈولفن سکواڈ اور ایلیٹ فورس بھی اس سیکیورٹی آپریشن میں حصہ لے رہی ہے۔

پولیس کو اینٹی رائٹ سامان بھی فراہم کر دیا گیا ہے تاکہ ہنگامہ آرائی یا کسی بھی ممکنہ خطرے سے نمٹا جا سکے۔

تمام سیکیورٹی ڈیوٹی کی براہ راست نگرانی ایس پی صدر انعم شیر کریں گی، تاکہ ملاقات کے دوران تمام حفاظتی انتظامات مؤثر طور پر نافذ رہیں۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION