05:44 , 16 جون 2026
Watch Live

شیرافضل مروت کا ڈکی بھائی پر تشدد کے معاملے پر آرمی چیف کو خط لکھنے کا اعلان

شیرافضل مروت

اسلام آباد: رکن قومی اسمبلی شیرافضل مروت نے ڈکی بھائی پر تشدد کے واقعے پر آرمی چیف کو خط لکھنے کا اعلان کیا ہے اور اعلیٰ سطح پر کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیرافضل مروت نے کہا کہ ڈکی بھائی کی ویڈیو دیکھی ہے، اس کے ساتھ بہت زیادتی کی گئی ہے اور ایسے واقعے پر فوری اور سخت کارروائی ضروری ہے۔

رکن اسمبلی نے کہا کہ "ان لوگوں کو چھوڑنا نہیں چاہیے جنہوں نے شہریوں، خاص طور پر ڈکی بھائی کے ساتھ غیر انسانی سلوک کیا۔ جس نے منہ پر چپیڑیں ماریں وہ انسان نہیں بلکہ گندی نالی کے کیڑے ہیں۔”

یہ بھی پڑھیں : جوا ایپس کیس کے بعد ڈکی بھائی نے ویڈیو جاری

انہوں نے زور دیا کہ ایسے افراد کے خلاف ہرگز نرم رویہ اختیار نہ کیا جائے اور انہیں قانون کے مطابق سزا دی جائے۔

شیرافضل مروت نے کہا کہ وہ سعد الرحمان عرف ڈکی کے معاملے کے بارے میں آرمی چیف کو خط لکھیں گے اور اس میں یہ بھی بیان کریں گے کہ کچھ افراد نے ایجنسی کا نام لے کر اسلام آباد میں شہریوں کے ساتھ زیادتی کی۔

انھوں نے مزید کہا کہ قانون کسی کو اجازت نہیں دیتا کہ وہ ماؤں بہنوں کو دھمکائے یا شہریوں کے ساتھ غیر انسانی سلوک کرے، اور ذمہ دار افراد کو گرفتار کرنا لازمی ہے۔

شیرافضل مروت کے اس بیان کے بعد عوامی حلقوں میں بھی اس معاملے پر شدید ردعمل دیکھنے کو مل رہا ہے، اور شہری سخت اقدامات کے حق میں ہیں۔

ڈکی بھائی کا 100 دن بعد خاموشی توڑنے کا اعلان

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION