02:05 , 18 جون 2026
Watch Live

سعودی عرب میں عربی اے آئی ایپ ’ہیومین چیٹ‘ کا آغاز

عربی اے آئی ایپ
سعودی عرب نے عربی زبان کی پہلی مصنوعی ذہانت پر مبنی ایپ ’ہیومین چیٹ‘ متعارف کروا دی۔

 

رپورٹ کے مطابق یہ ایپ ہیومین کمپنی کی پہلی پروڈکٹ ہے، جو خاص عربی ماڈل عالم 34 بی پر تیار کی گئی ہے۔ اسے مکمل طور پر سعودی ماہرین نے مقامی سطح پر بنایا ہے۔

ہیومین کمپنی سعودی پبلک انویسٹمنٹ فنڈ کی ملکیت ہے، جسے ولی عہد محمد بن سلمان نے مئی میں لانچ کیا تھا۔

اس ایپ کا بنیادی مقصد عربی زبان میں بڑے لینگویج ماڈلز بنانا اور سعودی عرب کو مصنوعی ذہانت کا عالمی مرکز بنانا ہے۔

’ہیومین چیٹ‘ فی الحال آئی او ایس، اینڈرائیڈ اور ویب براؤزر پر دستیاب ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ صارفین اس سے فائدہ اٹھا سکیں۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ جلد ہی یہ ایپ دوسرے عرب ممالک میں بھی متعارف کروائی جائے گی، تاکہ خطے میں ٹیکنالوجی کو فروغ دیا جا سکے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION