چینی ہم شکل روبوٹ نے 66 میل پیدل چل کر نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا

چین میں ایک ہیومنائیڈ روبوٹ نے 66 میل (تقریباً 106.3 کلومیٹر) پیدل چل کر نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔ روبوٹ AgiBot A2 نے اپنا سفر چینی شہر سوزہو سے شروع کیا اور تین دن مسلسل چلنے کے بعد شنگھائی پہنچا۔
اگرچہ اس دوران اس کی بیٹریاں تبدیل کی گئیں، لیکن روبوٹ نے اپنا “لانگ اسٹینڈ” پیدل چلنے والا ٹیسٹ روکے بغیر جاری رکھا۔ اسی کارکردگی کی بنیاد پر اسے گنیز ورلڈ ریکارڈز کی جانب سے طویل ترین فاصلے تک پیدل چلنے والا روبوٹ کا عالمی اعزاز دیا گیا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ کارنامہ ثابت کرتا ہے کہ جدید ہیومنائیڈ روبوٹ اب محض لیبارٹری پروٹوٹائپ نہیں رہے۔ AgiBot A2 شہری سڑکوں پر چلتے ہوئے مختلف فرش، ٹریفک اور دن رات کے ماحول میں خودکار طور پر اپنا راستہ طے کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : ماسکو میں جدید اے آئی روبوٹ نے صدر پیوٹن کے سامنے ڈانس پرفارمنس سے محفل گرم کر دی
اس ٹیسٹ نے روبوٹکس کے شعبے میں استحکام، خودمختاری اور برداشت کی صلاحیتوں کا عملی مظاہرہ کیا ہے۔
ماہرین کے مطابق مستقبل میں ایسے روبوٹس صنعتی کاموں، سروس انڈسٹری اور حقیقی دنیا میں انسانوں کے ساتھ مشترکہ کام میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔












