10:46 , 19 اپریل 2026
Watch Live

ٹرمپ جنگ بندی کے لیے کوشاں ہیں، دشمن جنگ جیتا ہوتا تو ثالثی نہ ڈھونڈتا، ایرانی جنرل فدوی

ایرانی جنرل فدوی

تہران: ایرانی پاسدارانِ انقلاب کے سینئر کمانڈر علی فدوی نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ گزشتہ چند دنوں سے جنگ بندی کے اعلان کے لیے کوششیں کر رہے ہیں۔

ایرانی میڈیا کو دیے گئے ایک انٹرویو میں جنرل فدوی نے کہا کہ اگر دشمن واقعی جنگ جیت چکا ہوتا تو وہ عالمی سطح پر ثالثی کی کوششیں نہ کرتا۔

انہوں نے کہا کہ ٹرمپ انتظامیہ منگل سے مسلسل ایسے اقدامات کر رہی ہے جن سے جنگ بندی کے اعلان کی راہ ہموار ہو سکے۔

دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کینٹکی میں ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ایران کے خلاف فوجی کارروائیوں میں بڑی کامیابیوں کا دعویٰ کیا۔

ٹرمپ ایرانی قوم کو نہیں جانتے، ہتھیار ڈالنے کی بات بے بنیاد ہے: کمال خرازی

ٹرمپ نے کہا کہ گزشتہ 11 دنوں میں امریکی فوج نے ایران کو شدید نقصان پہنچایا اور ایرانی بحریہ اور فضائیہ کو تقریباً مکمل طور پر تباہ کر دیا۔

امریکی صدر کے مطابق کارروائیوں کے دوران ایران کے 58 بحری جہاز تباہ کیے گئے جبکہ 31 بارودی سرنگیں بھی ناکارہ بنائی گئیں۔

انہوں نے مزید دعویٰ کیا کہ امریکہ ایران کے خلاف جنگ پہلے ہی گھنٹے میں جیت چکا تھا تاہم امریکی افواج اس وقت تک واپس نہیں جائیں گی جب تک ان کے تمام اہداف حاصل نہیں ہو جاتے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION