09:13 , 19 اپریل 2026
Watch Live

ایران اپنی غلطیاں نہ دہرائے، ترک صدر رجب طیب اردوان کی سخت وارننگ

ترک صدر رجب طیب اردوان

ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے ایران کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اپنی غلطیاں بار بار نہ دہرائے، کیونکہ ایسے اقدامات خطے کے امن اور استحکام کے لیے خطرہ بن سکتے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق شہر غازی انتیپ میں ایرانی حملے کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے صدر اردوان نے کہا کہ پہلے میزائل حملے کے بعد ایرانی حکام کو واضح طور پر متنبہ کیا گیا تھا۔

صدر  رجب طیب اردوان نے کہا کہ ترکیہ کی جانب سے دی گئی مخلصانہ وارننگ کے باوجود ایسے اشتعال انگیز اقدامات جاری ہیں جو ترکیہ کی سلامتی اور خطے کے امن کو خطرے میں ڈال سکتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ترکیہ اپنے اتحادیوں کے ساتھ مل کر حفاظتی اقدامات مزید سخت کر رہا ہے تاکہ سرحدوں کا مؤثر تحفظ یقینی بنایا جا سکے اور کسی بھی ممکنہ خطرے سے نمٹا جا سکے۔

آپریشن غضب للحق جاری، پکتیکا میں اسلحہ ڈپوز تباہ

اس سے قبل بھی صدر  رجب طیب اردوان نے کہا تھا کہ ترکیہ خطے میں امن کے قیام کے لیے اپنی سفارتی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے اور کشیدگی کم کرنے کے لیے مختلف ممالک سے رابطے کر رہا ہے۔

ترک صدر نے حال ہی میں برطانیہ کے وزیراعظم کیئر اسٹارمر سے ٹیلیفون پر گفتگو کی جس میں خطے کی موجودہ صورتحال اور ممکنہ سفارتی حل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ترک صدارتی دفتر کے مطابق صدر اردوان نے اس موقع پر کہا کہ ایران کے ساتھ مذاکرات کے دروازے ابھی بھی بند نہیں ہوئے اور اگر بروقت اقدامات نہ کیے گئے تو موجودہ صورتحال علاقائی اور عالمی استحکام کے لیے سنگین خطرات پیدا کر سکتی ہے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION