ٹرمپ ایران سے جامع معاہدہ چاہتے ہیں, جے ڈی وینس

جے ڈی وینس نے کہا ہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات جاری ہیں اور ڈونلڈ ٹرمپ ایک جامع معاہدہ چاہتے ہیں۔
یونیورسٹی آف جارجیا میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 49 برس میں اس سطح کے مذاکرات نہیں ہوئے اور اتنے طویل عدم اعتماد کو ایک رات میں ختم نہیں کیا جاسکتا۔
انہوں نے کہا کہ ایرانی جانتے تھے کہ انہیں نیک نیتی سے بھیجا گیا ہے، تاہم صدر ٹرمپ چھوٹا معاہدہ نہیں چاہتے۔
امریکا ایران مذاکرات ناکام، جے ڈی وینس کا اہم بیان
جے ڈی وینس کے مطابق معاہدہ ایسا ہونا چاہیے جس سے ایران جوہری ہتھیار حاصل نہ کرے اور ریاستی دہشتگردی میں ملوث نہ ہو۔
انہوں نے کہا کہ اگر ایران ایک نارمل ملک بننے کی راہ اختیار کرے تو امریکا بھی اس کے ساتھ اقتصادی طور پر نارمل تعلقات رکھے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ موجودہ مرحلے پر وہ مذاکرات کے حوالے سے بہتر محسوس کرتے ہیں اور جنگ بندی برقرار ہے۔
متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION












