06:00 , 19 اپریل 2026
Watch Live

جیفری سکس کی ٹرمپ کی ایران پالیسی اور قیادت پر شدید تنقید

جیفری سکس کی ٹرمپ کی ایران پالیسی اور قیادت پر شدید تنقید

کولمبیا یونیورسٹی کے پروفیسر اور معروف ماہرِ معاشیات جیفری سکس نے ایران سے متعلق امریکی پالیسی اور حالیہ کشیدگی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق انہوں نے اس صورتحال کو غیر منظم، غیر شفاف اور افراتفری پر مبنی قرار دیا اور سوال اٹھایا کہ کیا اس کے پیچھے کوئی واضح حکمت عملی موجود ہے۔

جیفری سکس نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اندازِ قیادت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ پالیسیاں کسی گہری یا ذہین منصوبہ بندی کا نتیجہ نہیں لگتیں بلکہ غیر یقینی صورتحال کی عکاسی کرتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ کہنا بھی عجیب محسوس ہوتا ہے کہ یہ امریکا کی پالیسی ہے کیونکہ بظاہر یہ فیصلے ایک فرد کی سوچ کے گرد گھومتے دکھائی دیتے ہیں۔

ان کے مطابق ٹرمپ سمجھتے ہیں کہ وہ دھمکیوں، دباؤ اور جارحانہ طرزِ عمل کے ذریعے اپنے مقاصد حاصل کر سکتے ہیں، جو کہ ایک حد تک فریب پر مبنی سوچ ہے۔

جیفری سکس نے اسے “ایک فرد کا شو” قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس طرزِ عمل میں تسلسل اور سنجیدگی کی کمی نظر آتی ہے۔

انہوں نے ٹرمپ کی ذہنی کیفیت پر بھی سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ ان کے حالیہ بیانات ماضی کے امریکی صدور کے مقابلے میں غیر معمولی ہیں، جو قیادت کے استحکام پر خدشات پیدا کرتے ہیں۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION