خیبرپختونخوا میں سرکاری ملازمین کی غیر ملکیوں سے شادی پر نئی پابندیاں

خیبر پختونخوا حکومت نے سرکاری ملازمین کی غیر ملکی شہریوں سے شادی پر نئی پابندیاں عائد کر دی ہیں۔
نئے قوانین کے مطابق اب کسی بھی سرکاری ملازم کو غیر ملکی شہری سے شادی کرنے سے پہلے حکومتی اجازت لینا لازمی ہوگا۔
ہیومن ریسورس مینجمنٹ ڈیپارٹمنٹ خیبرپختونخوا کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ یہ قواعد "خیبرپختونخوا سول سرونٹس (غیر ملکی شہری سے شادی پر پابندیاں) رولز 2026” کے تحت نافذ کیے گئے ہیں۔
قواعد کے مطابق بغیر اجازت غیر ملکی سے شادی کرنا خلافِ ضابطہ عمل تصور ہوگا۔
حکومت نے واضح کیا ہے کہ اس کی خلاف ورزی کو مس کنڈکٹ سمجھا جائے گا اور متعلقہ ملازم کے خلاف محکمانہ کارروائی کی جائے گی۔
مزید برآں، اگر کوئی ملازم بغیر اجازت شادی کرتا ہے یا اس کا وعدہ کرتا ہے تو اس کے خلاف ایفیشنسی اینڈ ڈسپلن رولز 2011 کے تحت سخت کارروائی ہوگی۔
یہ اقدام پاکستان میں سرکاری نظم و ضبط کو بہتر بنانے اور قواعد کی پابندی یقینی بنانے کے لیے کیا گیا ہے۔











