ویب ڈیسک
|
10 مہینے پہلے
جارجیا میں گھر پر گرنے والا شہابیہ زمین سے بھی پرانا نکلا

اٹلانٹا (امریکہ): امریکی ریاست جارجیا میں گزشتہ سال ایک گھر پر گرنے والے شہابیہ سے متعلق ماہرینِ ارضیات نے حیران کن انکشاف کیا ہے کہ اس کی عمر ساڑھے چار ارب سال سے بھی زائد ہے — یعنی یہ شہابیہ زمین کی پیدائش سے بھی پہلے کا ہے۔
یونیورسٹی آف جارجیا کے ماہر ارضیات پروفیسر اسکاٹ ہیریس کے مطابق، یہ شہابیہ 26 جون 2024 کو اٹلانٹا کے قریب ایک رہائشی گھر پر گرا تھا۔ جائے وقوعہ پر شہابیہ کے گرنے سے زمین میں محض ڈیڑھ سینٹی میٹر گہرا نشان پڑا۔
سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ یہ شہابی پتھر مریخ اور مشتری کے درمیان موجود سیارچوں کی بیلٹ سے نکلا تھا۔ شہابی پتھروں کے مطالعے سے نظامِ شمسی کی ابتدائی ساخت اور ارتقاء کو سمجھنے میں مدد ملتی ہے۔
ماہرین کے مطابق اس شہابیہ میں وہ اجزاء شامل ہیں جو نظام شمسی کے ابتدائی دنوں کے باقیات میں شمار ہوتے ہیں۔
پروفیسر ہیریس کے مطابق ایسے شہابی پتھروں کا مطالعہ سائنسدانوں کو یہ جاننے میں مدد دیتا ہے کہ زمین کی طرف بڑھتے کسی ممکنہ خطرے کو کیسے وقت پر روکا یا دوسری سمت دھکیلا جا سکتا ہے۔
متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION












