فیس بک گروپس میں نئی سہولت متعارف

میٹا نے فیس بک گروپس کے صارفین کے لیے ایک بڑا فیچر متعارف کراتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ اب گروپ کے اندر اصل نام کے بجائے نک نیم اور اوتار استعمال کرتے ہوئے پوسٹس کی جا سکیں گی۔ نئی سہولت صارفین کو زیادہ پرائیویسی، آزادی اور گروپ مباحثوں میں اعتماد فراہم کرنے کے لیے پیش کی گئی ہے۔
غیر ملکی رپورٹ کے مطابق پہلے صارفین کو اپنے اصل نام یا گمنام انداز میں حصہ لینے کا اختیار ہوتا تھا، مگر اب متبادل شناخت کے ساتھ گروپس میں سرگرم رہنا ممکن ہے۔
کمپنی کے مطابق یہ فیچر تبھی فعال ہوگا جب گروپ ایڈمن اسے آن کرے گا۔
کچھ گروپس میں نک نیم استعمال کرنے سے پہلے ایڈمن کی منظوری بھی لازمی ہوگی۔
اجازت ملنے کے بعد صارفین اپنے:
-
اصل نام
-
یا منتخب کردہ نک نیم
کے درمیان آسانی سے سوئچ کر سکیں گے۔ تاہم، نک نیم کا میٹا کمیونٹی گائیڈ لائنز کے مطابق ہونا ضروری ہے۔
یہ بھی پڑھیں : فیس بک وانسٹا گرام کے استعمال پر میٹا کاماہانہ فیس عائد کرنے کا اعلان
میٹا نے فیچر کے ساتھ مختلف اوتار تصاویر بھی فراہم کی ہیں جن میں چشمہ لگائے دلچسپ جانوروں کی اینیمیشنز اور مزاحیہ اسٹائل شامل ہیں۔
ماہرین کے مطابق یہ نیا فیچر:
-
فیس بک گروپس میں بڑھتی ہوئی صارف شمولیت کی ایک اور کوشش ہے
-
لوگوں کو اعتماد سے بات چیت کرنے کی اجازت دے گا
-
نئے گروپس دریافت کرنے اور بلا جھجھک پوسٹ کرنے کی حوصلہ افزائی کرے گا
یہ فیچر صارفین کی آن لائن شناخت کو زیادہ محفوظ اور متنوع بنانے کی جانب میٹا کا اہم قدم قرار دیا جا رہا ہے۔











