02:04 , 18 جون 2026
Watch Live

پاکستان کی جدید سیٹلائٹ خلا میں بھیجنے کی تیاری مکمل

پاکستان کی جدید سیٹلائٹ خلا میں بھیجنے کی تیاری مکمل

پاکستان نے سائنس اور ٹیکنالوجی کے میدان میں ایک اور بڑا قدم اٹھا لیا ہے۔ ملک کا پہلا جدید ہائپر اسپیکٹرل سیٹلائٹ اکتوبر 2025 میں خلا میں روانہ کیا جائے گا۔

اس سیٹلائٹ کے ذریعے معدنی وسائل کی تلاش، زراعت کی ترقی، سیلاب کی نگرانی، گلیشیئرز کے پگھلنے اور فضائی آلودگی پر تحقیق میں نئی راہیں کھلیں گی۔

یہ منصوبہ سپارکو کے تحت تیار کیا گیا ہے۔ چیئرمین سپارکو محمد یوسف خان کے مطابق یہ سیٹلائٹ معدنیات، مٹی، پانی اور پودوں کے معیار کے درست اعداد و شمار فراہم کرے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ جہاں پہلے سروے مکمل ہونے میں برسوں لگتے تھے، اب یہ چند دنوں میں ممکن ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ ٹیکنالوجی قدرتی وسائل کے مؤثر استعمال اور پالیسی سازوں کو بروقت فیصلے کرنے میں مدد دے گی۔ پاکستان کا یہ قدم اسے خطے میں خلائی ٹیکنالوجی کا ایک مضبوط مرکز بنانے میں مددگار ثابت ہوگا۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION