06:06 , 19 اپریل 2026
Watch Live

سعودی عرب: بغیر اجازت حج پر 20 ہزار ریال جرمانہ، سخت سزاؤں کا اعلان

بغیر اجازت حج پر 20 ہزار ریال جرمانہ
بغیر اجازت حج پر 20 ہزار ریال جرمانہ

سعودی عرب کی حکومت نے حج کے لیے اجازت نامہ حاصل کرنے کی ہدایات کی خلاف ورزی پر سخت سزاؤں کا اعلان کر دیا ہے تاکہ حج کے نظام کو منظم اور محفوظ بنایا جا سکے۔

سعودی وزارت داخلہ کے مطابق بغیر اجازت حج کرنے یا اس کی کوشش کرنے پر 20 ہزار سعودی ریال تک جرمانہ عائد کیا جائے گا۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ غیر قانونی حجاج کو پناہ دینے، رہائش فراہم کرنے یا کسی بھی قسم کی مدد کرنے والوں پر ایک لاکھ ریال تک جرمانہ ہو سکتا ہے۔

حکام کے مطابق یہ پابندیاں یکم ذی القعدہ سے لے کر 14 ذی الحجہ تک نافذ العمل رہیں گی، جو حج کے اہم ایام پر محیط ہیں۔

مزید بتایا گیا ہے کہ وزٹ ویزا رکھنے والے افراد کو مکہ مکرمہ یا دیگر مقدس مقامات تک پہنچانے والوں کے خلاف بھی سخت کارروائی کی جائے گی۔

سعودی حکام نے خبردار کیا ہے کہ غیر قانونی طور پر حج کرنے کی کوشش کرنے والوں کو ملک بدر کیا جائے گا اور ان پر 10 سال کے لیے سعودی عرب میں داخلے پر پابندی عائد ہوگی۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION