06:06 , 19 اپریل 2026
Watch Live

ٹرمپ نے خود کو یسوع مسیح کے طور پر دکھانے والی اے آئی تصویر حذف کردی

ٹرمپ اے آئی تصویر

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شدید تنقید کے بعد اپنی اے آئی سے تیار کردہ وہ تصویر ڈیلیٹ کردی جس میں انہوں نے خود کو یسوع مسیح کے طور پر پیش کیا تھا۔

یہ تصویر ٹرمپ کے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹرتھ سوشل پر شیئر کی گئی تھی جس کے بعد شدید ردعمل سامنے آیا۔

مسیحی رہنماؤں اور مذہبی حلقوں نے اس تصویر کو توہین آمیز قرار دیتے ہوئے اس پر سخت اعتراض کیا۔

یہ متنازع پوسٹ تقریباً 12 گھنٹے تک آن لائن رہی اور اس دوران سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

پوپ لیو نے ٹرمپ تنقید کے باوجود جنگ مخالف مؤقف برقرار رکھا

تنقید کے بعد ٹرمپ نے اس تصویر کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ وہ خود کو ایک ڈاکٹر یا فلاحی کارکن کے طور پر دکھانا چاہتے تھے۔

تاہم ناقدین نے اس وضاحت کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ تصویر میں موجود روشنی اور انداز یسوع مسیح کی روایتی عکاسی سے مشابہ تھا۔

ماہرین کے مطابق یہ واقعہ اے آئی کے استعمال اور مذہبی حساسیت کے حوالے سے ایک نئی بحث کو جنم دے رہا ہے۔

یہ معاملہ اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ ڈیجیٹل مواد کی تخلیق میں ذمہ داری اور احتیاط انتہائی ضروری ہے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION