06:01 , 19 اپریل 2026
Watch Live

ٹرمپ کا ایران جنگ بندی میں توسیع سے انکار، معاہدہ قریب ہونے کا دعویٰ

ٹرمپ ایران جنگ بندی
ٹرمپ ایران جنگ بندی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ جنگ بندی میں توسیع پر غور نہیں کیا جا رہا کیونکہ شاید اس کی ضرورت ہی پیش نہ آئے۔

ایک امریکی ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو میں ٹرمپ نے کہا کہ جنگ اپنے اختتام کے قریب ہے اور ایران شدت سے معاہدہ کرنا چاہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ دو دنوں میں حیران کن پیش رفت دیکھنے کو مل سکتی ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ امریکا کی ترجیح جنگ بندی بڑھانے کے بجائے مستقل معاہدہ کرنا ہے تاکہ دیرپا حل ممکن بنایا جا سکے۔

ٹرمپ کا چین پر ایران کو اسلحہ فراہم کرنے کا الزام، بیجنگ کی تردید

ٹرمپ نے کہا کہ ایران کے حالیہ حملوں سے خلیجی ممالک کو شدید دھچکا پہنچا اور وہ اس صورتحال کے لیے تیار نہیں تھے۔

ان کے مطابق قطر، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات اس وقت حیران رہ گئے جب ایران نے ان پر حملے کیے کیونکہ انہیں اس کا اندازہ نہیں تھا۔

امریکی صدر نے دوبارہ کہا کہ جنگ بندی میں توسیع کی ضرورت شاید نہ پڑے کیونکہ معاہدہ جلد ممکن ہے۔

یہ صورتحال تیزی سے بدل رہی ہے اور عالمی سطح پر اس کے اثرات پر گہری نظر رکھی جا رہی ہے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION