05:52 , 19 اپریل 2026
Watch Live

امریکی نشریاتی ادارے میں ایران کے حملوں سے ریڈار سسٹمز کو نقصان کی نشاندہی

ایران کے حملوں سے ریڈار سسٹمز کو نقصان

واشنگٹن: امریکی نشریاتی ادارے کی ایک تحقیقاتی رپورٹ میں مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے دوران ایران کی جانب سے کیے گئے حملوں اور ان کے ممکنہ اثرات کا تجزیہ پیش کیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق سیٹلائٹ تصاویر کے جائزے سے معلوم ہوا کہ جنگ کے ابتدائی مرحلے میں Iran نے Jordan میں موجود جدید دفاعی نظام کے ایک ریڈار کو نشانہ بنایا۔

تحقیق میں مزید بتایا گیا کہ United Arab Emirates میں بھی دو مختلف مقامات پر تھاڈ (THAAD) دفاعی نظام کے ریڈار کو ہدف بنانے کی اطلاعات سامنے آئیں۔

امریکا کے ایران پر 72 گھنٹوں میں 200 اہداف پر حملے

تجزیے کے مطابق امارات میں موجود ریڈار سسٹم ایک عمارت کے اندر نصب تھا، جس کی وجہ سے اس کے مکمل نقصان کا درست اندازہ لگانا مشکل ہے۔

رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا کہ Qatar میں واقع ارلی وارننگ ریڈار سسٹم کو بھی حملے میں نشانہ بنایا گیا۔

سی این این کے مطابق ان کارروائیوں کا مقصد خطے میں موجود فضائی دفاعی نظام کو کمزور کرنا تھا تاکہ کمیونیکیشن، ریڈار اور نگرانی کے آلات کو متاثر کیا جا سکے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث دفاعی نظام اور عسکری تنصیبات کے حوالے سے سکیورٹی خدشات میں اضافہ ہو رہا ہے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION