عراق میں امریکی طیارہ حادثہ، سینٹکام نے 4 ہلاکتوں کی تصدیق کر دی

واشنگٹن: امریکی سینٹرل کمانڈ نے عراق میں گر کر تباہ ہونے والے امریکی طیارے کے حادثے میں 4 اہلکاروں کی ہلاکت کی تصدیق کر دی ہے۔
سینٹکام کے مطابق حادثے میں طیارے کے عملے کے 6 افراد میں سے 4 ہلاک ہو گئے، جبکہ دیگر کے بارے میں ریسکیو کارروائیاں جاری ہیں۔
امریکی فوج کے بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ طیارہ KC‑135 Stratotanker تھا جو 12 مارچ کو عراق کے مغربی علاقے میں گر کر تباہ ہوا۔
ایران جنگ کے دوران عراق میں امریکی طیارہ گر کر تباہ
سینٹکام نے دعویٰ کیا کہ طیارہ کسی فرینڈلی فائر یا دشمن کی کارروائی کا نشانہ نہیں بنا۔
حکام کے مطابق حادثے کی اصل وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں جبکہ جائے وقوعہ پر امدادی اور ریسکیو کارروائیاں جاری ہیں۔
یہ واقعہ ایسے وقت پیش آیا ہے جب ایران کے ساتھ کشیدگی کے باعث خطے میں سیکیورٹی صورتحال پہلے ہی حساس ہے۔
متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION












