02:07 , 18 جون 2026
Watch Live

واٹس ایپ نے 2025 کے پہلے چھ ماہ میں 68 لاکھ اکاؤنٹس بند کر دیے

دنیا کی مقبول پیغام رسانی ایپ واٹس ایپ نے 2025 کے ابتدائی چھ ماہ کے دوران دنیا بھر میں دھوکہ دہی اور جعل سازی میں ملوث 68 لاکھ جعلی اکاؤنٹس بند کر دیے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ اکاؤنٹس منظم جرائم پیشہ گروہوں کے زیرِ استعمال تھے اور مختلف ممالک میں لوگوں کو دھوکا دینے کے لیے استعمال کیے جا رہے تھے، خصوصاً جنوب مشرقی ایشیا کے ممالک جیسے میانمار، کمبوڈیا اور تھائی لینڈ ان سرگرمیوں کا مرکز بنے رہے۔

میٹا نے واٹس ایپ پر نئی حفاظتی خصوصیات بھی متعارف کرائی ہیں، جن میں ایک فیچر یہ ہے کہ اگر کوئی نامعلوم شخص کسی صارف کو گروپ چیٹ میں شامل کرے تو اسے فوری طور پر الرٹ نوٹیفکیشن موصول ہوگا۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ اقدامات بڑھتے ہوئے اس رجحان کے خلاف ہیں جس میں جعل ساز اکاؤنٹس کو ہائی جیک کر کے جعلی سرمایہ کاری اسکیموں کی تشہیر کرتے ہیں۔

میٹا نے انکشاف کیا کہ کچھ فراڈی گروہ مصنوعی ذہانت (اے آئی) کے ذریعے متاثرکن پیغامات تیار کر کے لوگوں کو بیوقوف بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

حکام نے صارفین کو مشورہ دیا ہے کہ وہ ٹو اسٹیپ ویری فکیشن جیسے سیکیورٹی فیچرز کو فعال رکھیں اور مشتبہ پیغامات سے محتاط رہیں۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION