02:02 , 18 جون 2026
Watch Live

پاکستان میں چاند گرہن کب ہوگا؟ محکمہ موسمیات نے اعلان کردیا

پاکستان میں چاند گرہن کب ہوگا؟
محکمہ موسمیات نے اعلان کیا ہے کہ رواں ماہ 7 اور 8 ستمبر کی درمیانی شب مکمل چاند گرہن ہوگا، جس کا مشاہدہ پاکستان سمیت دنیا کے مختلف خطوں میں کیا جا سکے گا۔

 

تفصیلات کے مطابق یہ چاند گرہن یورپ، ایشیا، افریقہ، آسٹریلیا، شمالی امریکا کے مغربی حصے اور جنوبی امریکا کے مشرقی حصے میں بھی دیکھا جا سکے گا۔ اس کے علاوہ بحرالکاہل، بحرِ اوقیانوس، بحرِ ہند، آرکٹک اور انٹارکٹیکا کے کچھ حصے بھی اس نظارے کے گواہ ہوں گے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پاکستانی وقت کے حساب سے 7 ستمبر کی رات 8 بجکر 28 منٹ پر چاند کی روشنی مدھم ہونا شروع ہوگی۔ جزوی گرہن 9 بجکر 27 منٹ پر شروع ہوگا جبکہ مکمل گرہن کا آغاز 10 بجکر 31 منٹ پر ہوگا۔

چاند گرہن اپنے عروج پر 11 بجکر 12 منٹ پر پہنچے گا اور مکمل گرہن کا اختتام 11 بجکر 53 منٹ پر ہوگا۔ جزوی گرہن 12 بجکر 57 منٹ پر ختم ہوگا جبکہ گرہن کا مکمل اختتام 01:55 پر ہوگا۔

یہ نایاب فلکیاتی منظر شائقین فلکیات کے لیے خصوصی دلچسپی کا باعث ہوگا۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION