12:08 , 20 اپریل 2026
Watch Live

عیدالفطر پر نئے کرنسی نوٹ ملیں گے یا نہیں؟

عیدالفطر پر نئے کرنسی نوٹ ملیں گے یا نہیں؟

عیدالفطر کے قریب آتے ہی نئے کرنسی نوٹوں کی دستیابی سے متعلق سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی خبروں کے بعد عوام میں تشویش پیدا ہوگئی ہے، جس پر اسٹیٹ بینک نے وضاحت جاری کر دی ہے۔

عیدالفطر کے موقع پر عیدی دینے کی روایت پاکستان میں خاص اہمیت رکھتی ہے، جہاں شہری اپنے چھوٹوں اور عزیز و اقارب کو نئے اور کڑک کرنسی نوٹ بطور عیدی دیتے ہیں۔

اسی روایت کے تحت ہر سال شہری مختلف مالیت کے نئے نوٹ حاصل کرنے کے لیے بینکوں کا رخ کرتے ہیں تاکہ عید کے موقع پر بچوں اور رشتہ داروں کو عیدی دی جا سکے۔

تاہم رواں سال سوشل میڈیا پر ایک مبینہ نوٹیفکیشن وائرل ہوا جس میں دعویٰ کیا گیا کہ عیدالفطر کے موقع پر نئے کرنسی نوٹ دستیاب نہیں ہوں گے اور اسٹیٹ بینک نے ان کے اجرا کو روکنے کا فیصلہ کیا ہے۔

کراچی میں سکیورٹی خدشات، اہم سڑکیں ٹریفک کے لیے بند

اس وائرل پیغام میں یہ بھی کہا گیا کہ نئے نوٹ حاصل کرنے کے لیے متعارف کرائی گئی ایس ایم ایس سروس کو بھی بند کیا جا رہا ہے اور شہریوں کو ڈیجیٹل ادائیگیوں کی طرف منتقل کیا جائے گا۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے اس نوٹیفکیشن کو جعلی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ نئے نوٹوں کی عدم دستیابی سے متعلق کوئی باضابطہ اعلان جاری نہیں کیا گیا۔

مرکزی بینک کے حکام کے مطابق اس حوالے سے کوئی بھی مستند اطلاع صرف سرکاری بیان یا میڈیا ریلیز کے ذریعے جاری کی جائے گی اور عوام کو غیر تصدیق شدہ معلومات پر یقین نہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION