03:14 , 20 اپریل 2026
Watch Live

کراچی میں سکیورٹی خدشات، اہم سڑکیں ٹریفک کے لیے بند

سڑکیں ٹریفک کے لیے بند

کراچی : سکیورٹی خدشات کے پیش نظر کراچی کے مختلف علاقوں میں اہم سڑکیں ٹریفک کے لیے بند کر دی گئی ہیں، جس کے باعث شہریوں کو آمدورفت میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

ٹریفک پولیس کے مطابق ایم ٹی خان روڈ  تاحال ٹریفک کے لیے بند ہے جہاں سڑک پر رکاوٹیں لگا کر پولیس کی اضافی نفری تعینات کر دی گئی ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ پی آئی ڈی سی پل پر کنٹینر لگا کر ٹریفک کی آمدورفت روک دی گئی ہے جبکہ جناح برج اور مائی کولاچی  جانے والی سڑکوں کو بھی بند کر دیا گیا ہے۔

پنجاب بھر کے اسکولوں میں سکیورٹی خدشات کے پیش نظر ہدایات جاری

ٹریفک پولیس کے مطابق جناح برج پر بھی رکاوٹیں کھڑی کر کے گاڑیوں کی نقل و حرکت محدود کر دی گئی ہے تاکہ سکیورٹی انتظامات کو مؤثر بنایا جا سکے۔

اس کے علاوہ بوٹ بیسن سے مائی کولاچی روڈ جانے والی سڑک کو بھی ٹریفک کے لیے بند رکھا گیا ہے۔

حکام کے مطابق بند سڑکوں کے اطراف میں رہائش پذیر افراد کو شناختی دستاویزات دکھانے کے بعد گزرنے کی اجازت دی جا رہی ہے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION