پنجاب بھر کے اسکولوں میں سکیورٹی خدشات کے پیش نظر ہدایات جاری

لاہور: پنجاب بھر کے اسکولوں میں سکیورٹی خدشات کے پیش نظر محکمہ تعلیم کی جانب سے فوری ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ اسکولوں میں صبح کی اسمبلی تاحکمِ ثانی معطل کر دی گئی ہے اور طلبہ کے بڑے اجتماعات سے گریز کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔
تمام اسکولوں کو ہدایت دی گئی ہے کہ ایمرجنسی کے کسی بھی موقع پر متعلقہ اداروں کو فوری اطلاع دی جائے اور طلبہ و عملے کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے۔
سرکاری اور نجی اسکولوں میں نصب سی سی ٹی وی کیمروں کو مکمل فعال رکھنے کا حکم دیا گیا ہے اور نگرانی کے نظام کی کارکردگی کو مؤثر بنانے کے لیے فوری اقدامات کرنے ہدایت کی گئی ہے۔
گلگت اور اسکردو میں تین روزہ کرفیو نافذ، امن عامہ کے لیے فوج طلب
محکمہ تعلیم نے ایجوکیشن اتھارٹیز کو ہدایت کی ہے کہ اسکولوں کے اکاؤنٹس میں فوری فنڈز منتقل کیے جائیں تاکہ سکیورٹی انتظامات میں کسی قسم کی مالی رکاوٹ نہ آئے۔
تمام اسکولوں کو فوری طور پر سکیورٹی گارڈز تعینات کرنے اور انہیں مرکزی گیٹ پر ڈیوٹی دینے کا حکم دیا گیا ہے تاکہ داخلے اور نگرانی کا عمل مضبوط بنایا جا سکے۔
اسکولوں میں باقاعدہ ایمرجنسی ڈرلز کروانے کی ہدایت بھی جاری کی گئی ہے تاکہ طلبہ کو ہنگامی حالات سے نمٹنے کے حوالے سے عملی مشق اور آگاہی فراہم کی جا سکے۔
اساتذہ کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ طلبہ کو کسی بھی احتجاج یا جلوس میں شرکت کرنے سے روکیں اور اسکول کی داخلی و خارجی حفاظت کو یقینی بنائیں۔












