08:00 , 22 اپریل 2026
Watch Live

ٹرمپ کی آخری وارننگ کے بعد حماس مذاکرات کے لیے تیار

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق، فلسطینی تنظیم حماس نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی کے لیے دی گئی آخری وارننگ کے بعد امن مذاکرات میں شامل ہونے پر آمادگی ظاہر کی ہے۔حماس کا کہنا ہے کہ کسی بھی معاہدے کے لیے ضروری ہے کہ اسرائیل مکمل طور پر فلسطینی علاقوں سے انخلا کرے اور غزہ کے انتظام کے لیے ایک آزاد فلسطینی کمیٹی قائم کی جائے

حماس نے تشدد کے خاتمے کی کوششوں کا خیرمقدم کیا ہے اور تصدیق کی ہے کہ وہ ثالثوں کے ساتھ رابطے میں ہے۔ انہوں نے یہ بھی تسلیم کیا کہ انہیں امریکا کی جانب سے کچھ ایسی تجاویز موصول ہوئی ہیں جو جنگ بندی کی طرف لے جا سکتی ہیں۔

صدر ٹرمپ نے اعلان کیا کہ اسرائیل ان کی شرائط تسلیم کر چکا ہے، اور اب حماس کو بھی ماننا ہوگا۔ انہوں نے خبردار کرتے ہوئے کہا: "یہ میری آخری وارننگ ہے، اب کوئی دوسری وارننگ نہیں دی جائے گی۔”

ادھر اسرائیل نے حماس سے ہتھیار ڈالنے کا مطالبہ کیا ہے۔ جواب میں حماس کے سینئر رہنما باسم نعیم نے کہا ہے کہ وہ ہتھیار نہیں ڈالیں گے، لیکن اگر اسرائیل جنگ ختم کر کے غزہ سے اپنی فوجیں واپس بلاتا ہے، تو وہ تمام یرغمالیوں کو رہا کرنے کے لیے تیار ہیں۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION