11:04 , 14 اپریل 2026
Watch Live

پاکستانی قیادت کی کوششوں سے مشرق وسطیٰ میں جنگ بندی ممکن ہوئی، نیول چیف

نیول چیف

چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف کا کہنا ہے کہ پاکستان کی سیاسی اور عسکری قیادت کی مشترکہ کوششوں سے مشرق وسطیٰ میں جنگ بندی ممکن ہوئی۔

پی اے ایف اکیڈمی رسالپور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے پاک فضائیہ کو جدید ٹیکنالوجی سے لیس مضبوط فورس قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال مئی میں پاک فضائیہ نے اپنی صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ کیا اور پیشہ ورانہ مہارت ثابت کی۔

نیول چیف نے مزید کہا کہ پاک فضائیہ نے سائبر اور الیکٹرانک وار فیئر میں بھی اپنی برتری منوائی۔

انہوں نے کہا کہ پاک بحریہ ملک کی بحری سرحدوں کے دفاع میں کلیدی کردار ادا کر رہی ہے۔

ان کے مطابق حالیہ کشیدگی میں پاک بحریہ نے بھارتی بحریہ کو جارحیت سے باز رکھا۔

انہوں نے کہا کہ آبنائے ہرمز کی بندش اور ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی سے عالمی تیل کی سپلائی متاثر ہوئی، تاہم پاکستان کی کوششوں سے صورتحال بہتر ہوئی۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION