چین نے نائب وزیر خارجہ سن ویڈونگ کو اچانک برطرف کردیا

چین نے سینئر سفارتکار سن ویڈونگ کو اچانک نائب وزیر خارجہ کے عہدے سے ہٹا دیا ہے۔
یہ اعلان چین کی وزارت انسانی وسائل کی جانب سے جاری مختصر بیان میں کیا گیا، تاہم برطرفی کی وجوہات نہیں بتائی گئیں۔
بیان میں کہا گیا کہ یہ فیصلہ اعلیٰ حکومتی سطح پر کیا گیا، جس سے معاملے میں مزید ابہام پیدا ہوگیا ہے۔
چینی وزارت خارجہ کی ویب سائٹ کے مطابق سن ویڈونگ کی آخری سرگرمیاں 13 مارچ کو برونائی اور ملائیشیا کے سفیروں سے ملاقاتیں تھیں۔
اس سے قبل انہوں نے پاکستان کے سفیر سے بھی دوطرفہ تعاون پر گفتگو کی تھی۔
یہ برطرفی ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب چین میں بدعنوانی کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائیاں جاری ہیں۔
رپورٹس کے مطابق گزشتہ سال 10 لاکھ سے زائد کرپشن کیسز کی تحقیقات ہوئیں اور تقریباً 9 لاکھ 38 ہزار افراد کو سزائیں دی گئیں۔
متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION












