برطانوی رکن پارلیمنٹ ایڈورڈ ڈیوی کا شاہ چارلس کے دورہ امریکا کی منسوخی کا مطالبہ

برطانیہ کی سیاسی جماعت لبرل ڈیموکریٹس کے سربراہ اور رکن پارلیمنٹ سر ایڈورڈ ڈیوی نے بادشاہ بادشاہ چارلس سوئم کے مجوزہ دورہ امریکا کو منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
برطانوی پارلیمنٹ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے امریکی صدر ٹرمپ کے بیانات پر سخت تنقید کی۔
ایڈورڈ ڈیوی نے کہا کہ انہوں نے کبھی تصور بھی نہیں کیا تھا کہ کسی امریکی صدر کو یہ کہتے سنیں گے کہ ایک پوری تہذیب کو ختم کیا جا سکتا ہے۔
انہوں نے ٹرمپ کو “غیر ذمہ دار، بداخلاق اور عالمی قوانین سے باہر” قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ آزاد دنیا کے نمائندہ نہیں ہیں۔
ان کے مطابق ٹرمپ خطرناک اور کرپٹ رویے کے حامل ہیں اور ان کے ساتھ ویسا ہی سلوک ہونا چاہیے جیسا وہ خود اختیار کرتے ہیں۔
اسی تناظر میں انہوں نے مطالبہ کیا کہ شاہ چارلس سوم کے امریکا کے سرکاری دورے پر نظرثانی کی جائے۔
یہ بیان برطانیہ میں سفارتی پالیسی اور سیاسی بیانات کے اثرات پر نئی بحث کو جنم دے رہا ہے۔












