سابق بھارتی جنرل کا ایران اور امریکا کے درمیان ثالثی پر پاکستان کے کردار کی تعریف

بھارتی فوج کے سابق افسر یشپال مور نے پاکستان کی خارجہ پالیسی اور ایران و امریکا کے درمیان ثالثی کے کردار کو سراہا ہے۔
ان کے مطابق پاکستان نے ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی کم کرنے میں اہم اور غیرجانبدار کردار ادا کیا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کی قیادت، خصوصاً فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، نے اس سفارتی حکمت عملی میں اہم کردار ادا کیا۔
سابق بھارتی جنرل نے کہا کہ پاکستان نے خطے میں متوازن مؤقف اپنایا اور کشیدگی کے دوران امن کے حق میں آواز بلند کی، جس سے اس کی سفارتی ساکھ مضبوط ہوئی۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ اقوام متحدہ میں پاکستان کے مؤقف نے بھی خطے میں امن اور استحکام کے پیغام کو تقویت دی۔
دوسری جانب بھارت میں وزیراعظم نریندر مودی اور بی جے پی حکومت کو خطے کی صورتحال پر کمزور ردعمل دینے پر تنقید کا سامنا ہے۔
بھارتی میڈیا اور تجزیہ کار بھی اب پاکستان کے ثالثی کردار کو تسلیم کرتے ہوئے اسے خطے میں ایک مثبت سفارتی پیش رفت قرار دے رہے ہیں۔
یہ صورتحال پاکستان کے بڑھتے ہوئے سفارتی اثر و رسوخ اور علاقائی امن میں کردار کی عکاسی کرتی ہے۔












