10:56 , 14 اپریل 2026
Watch Live

کویت میں مشتبہ بین الاقوامی فون کالز میں اضافہ، عوام کو وارننگ جاری

مشتبہ بین الاقوامی فون کالز میں اضافہ
مشتبہ بین الاقوامی فون کالز میں اضافہ

کویت میں شہریوں اور غیر ملکی رہائشیوں کو موصول ہونے والی مشتبہ بین الاقوامی فون کالز میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا ہے جس پر سیکیورٹی حکام نے وارننگ جاری کردی ہے۔

حکام کے مطابق یہ کالز “وانگیری اسکیم” کا حصہ ہیں جس میں ایک بار فون کی گھنٹی بجا کر کال کاٹ دی جاتی ہے۔

فراڈی نیٹ ورکس خودکار سسٹمز کے ذریعے ہزاروں نمبرز پر کال کرتے ہیں اور واپس کال کرنے پر متاثرہ شخص کو مہنگے بین الاقوامی نمبرز پر منتقل کردیا جاتا ہے۔

اس دوران متاثرہ افراد کو طویل وقت تک لائن پر رکھا جاتا ہے جس سے بھاری مالی نقصان ہوتا ہے۔

دبئی کے قریب کویتی تیل بردار جہاز پر حملہ، آگ بھڑک اٹھی

ماہرین کے مطابق بعض اوقات ان کالز کے ذریعے آواز بھی ریکارڈ کی جاتی ہے جسے بعد میں جعلی مالی لین دین یا شناختی فراڈ میں استعمال کیا جا سکتا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اس کے بعد جعلی ایس ایم ایس اور لنکس بھی بھیجے جاتے ہیں جن پر کلک کرنے سے موبائل ہیکنگ یا ڈیٹا چوری کا خطرہ ہوتا ہے۔

حکام کے مطابق یہ کالز بظاہر قریبی ممالک سے معلوم ہوتی ہیں لیکن اصل میں ان کا تعلق دور دراز خطوں سے ہوتا ہے۔

سیکیورٹی حکام نے عوام کو ہدایت کی ہے کہ وہ نامعلوم بین الاقوامی نمبرز کی کالز کا جواب نہ دیں اور مشکوک لنکس پر ہرگز کلک نہ کریں۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION