11:05 , 14 اپریل 2026
Watch Live

چین میں حیران کن واقعہ: بیوی شوہر کی گاڑی کے پیچھے لٹک گئی

بیوی شوہر کی گاڑی کے پیچھے لٹک گئی

چین کے علاقے سنکیانگ میں ایک حیران کن واقعہ پیش آیا جس میں ایک خاتون اپنے شوہر کی بے وفائی کے شک میں چلتی گاڑی کے پیچھے لٹک گئی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ مارالبی شی کے علاقے میں پیش آیا جہاں خاتون کو پک اپ ٹرک کے پچھلے حصے سے لٹکے ہوئے دیکھا گیا۔

یہ واقعہ ٹریفک پولیس کو موٹرسائیکل سواروں کی اطلاع پر معلوم ہوا۔

ویڈیوز میں خاتون کو گاڑی کی سلاخوں کو پکڑے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے جو انتہائی خطرناک صورتحال تھی۔

پولیس کے مطابق خاتون کو شک تھا کہ اس کا شوہر کسی تعلق میں ملوث ہے، اسی لیے اس نے گاڑی کے پیچھے لٹکنے کا خطرناک قدم اٹھایا۔

حکام نے بتایا کہ اگر گاڑی تیز رفتاری سے چلتی تو یہ واقعہ جان لیوا ثابت ہو سکتا تھا۔

شوہر پر 200 یوان جرمانہ عائد کیا گیا اور اس کے ڈرائیونگ ریکارڈ سے 3 پوائنٹس بھی کاٹے گئے۔

یہ واقعہ چینی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا اور عوام کو ہدایت دی گئی کہ گھریلو مسائل کو پرامن طریقے سے حل کیا جائے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION