وزیراعظم شہباز شریف کا دورہ ری شیڈول

وزیراعظم شہباز شریف کا اہم علاقائی ممالک کا دورہ ری شیڈول کردیا گیا ہے جس کے تحت وہ پہلے سعودی عرب، پھر قطر اور بعد میں ترکیے جائیں گے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم اپنے دورے کے دوران اہم سفارتی امور پر مشاورت کریں گے۔
دورے میں آبنائے ہرمز کی صورتحال اور امریکا و ایران کے درمیان مذاکرات کے ممکنہ اگلے دور پر بھی بات چیت متوقع ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی سعودی عرب میں ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے اہم ملاقات بھی طے ہے۔
ملاقات میں پاکستان اور سعودی عرب کے دوطرفہ تعلقات، معاشی تعاون اور اسٹریٹجک شراکت داری پر بات ہوگی۔
اس کے علاوہ علاقائی سلامتی اور اسلام آباد میں ہونے والی سفارتی پیش رفت بھی گفتگو کا حصہ ہوگی۔
یہ دورہ پاکستان کی جاری سفارتی سرگرمیوں کا حصہ قرار دیا جا رہا ہے جس کا مقصد خطے میں تعلقات کو مزید مضبوط بنانا ہے۔
متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION












