10:43 , 19 اپریل 2026
Watch Live

عیدالفطر کی تعطیلات کا اعلان ہوگیا

عیدالفطر کی تعطیلات کا اعلان ہوگیا

عمان نے سرکاری اور نجی شعبے کے ملازمین کے لیے عیدالفطر کی تعطیلات کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے جو 19 مارچ سے 23 مارچ 2026 تک جاری رہیں گی۔

حکام کے مطابق تعطیلات کے بعد سرکاری و نجی اداروں میں کام دوبارہ 24 مارچ سے شروع ہوگا۔ عیدالفطر مسلمانوں کا اہم مذہبی تہوار ہے جو رمضان المبارک کے اختتام پر منایا جاتا ہے۔

اس موقع پر مسلمان خصوصی نماز ادا کرتے ہیں، خاندان اور دوستوں سے ملاقات کرتے ہیں، خیرات دیتے ہیں اور مختلف روایتی کھانوں سے تہوار کی خوشیاں مناتے ہیں۔

فلکیاتی اندازوں کے مطابق اس سال بیشتر ممالک میں رمضان کے 30 روزے مکمل ہونے کا امکان ہے جس کے باعث کئی ممالک میں عیدالفطر 20 مارچ کو منائے جانے کی توقع ظاہر کی جا رہی ہے۔

عیدالفطر پر نئے کرنسی نوٹ ملیں گے یا نہیں؟

دوسری جانب سپارکو کے مطابق پاکستان میں شوال 1447 ہجری کا چاند 19 مارچ کو صبح 6 بج کر 23 منٹ پر پیدا ہوگا اور اس روز غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر تقریباً 12 گھنٹے 41 منٹ ہوگی۔

سپارکو کا کہنا ہے کہ 19 مارچ کی شام چاند نظر آنے کے امکانات کم ہیں، جس کے باعث پاکستان میں یکم شوال 1447 ہجری ہفتہ 21 مارچ 2026 کو ہونے کا امکان ہے، تاہم حتمی اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی کرے گی۔

اسی طرح سعودی عرب کی وزارت افرادی قوت نے نجی اور غیر منافع بخش اداروں کے لیے عیدالفطر پر چار روزہ تعطیلات کا اعلان کیا ہے جو 18 مارچ کو کام کے اختتام سے شروع ہوں گی۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION