01:47 , 20 اپریل 2026
Watch Live

مشرقِ وسطیٰ کشیدگی: پاکستان کے ایئرپورٹس سے 102 پروازیں منسوخ

پاکستان کے ایئرپورٹس سے 102 پروازیں منسوخ

مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدہ صورتحال کے باعث پاکستان کے بین الاقوامی ایئرپورٹس سے خطے کے مختلف ممالک کیلئے 102 پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔

تفصیلات کے مطابق ملک کے مختلف ایئرپورٹس سے مشرقِ وسطیٰ جانے والی 102 پروازیں منسوخ کی گئیں۔

جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے کراچی کے راستے دبئی، شارجہ اور کویت سٹی سمیت 44 پروازیں منسوخ کی گئیں۔

اسی طرح اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے دبئی، ابوظہبی اور دوحہ جانے والی 8 پروازیں منسوخ کی گئیں۔

علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر دبئی، ابوظہبی، قطر، کویت اور منامہ جانے والی 18 پروازیں منسوخ کی گئیں۔

مزید یہ کہ پشاور سے 16، ملتان سے 10، سیالکوٹ سے 4 اور فیصل آباد سے 2 پروازیں منسوخ کی گئیں۔

منسوخ ہونے والی پروازوں میں ایمریٹس، اتحاد ایئرویز، ایئر عربیہ اور پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز سمیت دیگر ایئرلائنز شامل ہیں۔ حکام کے مطابق گزشتہ 10 دنوں میں پاکستان سے مشرقِ وسطیٰ جانے والی منسوخ پروازوں کی تعداد 1148 تک پہنچ چکی ہے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION