01:16 , 21 جون 2026
Watch Live

لیجنڈری اداکار دھرمیندر نے اپنی کروڑوں کی زمین کس کے نام کردی؟

بالی وڈ کے لیجنڈ اداکار دھرمیندر نے اپنی زندگی میں کروڑوں کی جائیداد دوسرے رشتہ دار کے نام کردی، اور میڈیا رپورٹس کے مطابق دھرمیندر نے اپنی آبائی زمین منتقل کی جو ان کی گاؤں سے مضبوط جذباتی وابستگی کو ظاہر کرتی ہے۔ شہرت اور دولت کے باوجود دھرمیندر کا دل ہمیشہ اپنے گاؤں اور زرعی زمین سے جڑا رہا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق دھرمیندر کو نوجوانی میں پہلے اپنے والد کی ملازمت کے تبادلے اور بعد میں فلمی کیریئر کی وجہ سے گاؤں چھوڑنا پڑا تھا۔ تاہم ان کے خاندان کے کئی افراد آج بھی اسی گاؤں میں رہائش پذیر ہیں۔

فلمی مصروفیات کے باوجود دھرمیندر جب بھی فارغ ہوتے، وہ عیش و آرام چھوڑ کر لدھیانہ کے قریب ڈانگون گاؤں میں اپنے آبائی گھر چلے جاتے۔ وہ گاؤں کے ماحول میں سکون محسوس کرتے تھے، جہاں وہ کھیتی باڑی بھی کرتے تھے۔

مزید پڑھیں: اداکارہ نادیہ حسین کے شوہر کی ضمانت منظور

رپورٹس کے مطابق تقریباً دس سال قبل دھرمیندر نے اپنی آبائی زمین اپنے کزن کے نام کردی تھی، کیونکہ وہی اس زمین کی ان کی غیر موجودگی میں دیکھ بھال کرتا تھا۔ ان کے بھتیجے بوٹا سنگھ دیول نے بتایا کہ 2016 میں دھرمیندر نے 19 کنال اور 3 مرلہ زمین ان کے والد منجیت سنگھ اور چچا شنگارا سنگھ کے نام کردی تھی۔

اگرچہ دھرمیندر اپنی زندگی میں دوبارہ پنجاب منتقل نہیں ہوسکے، مگر انہوں نے ممبئی کے قریب کھنڈالہ میں ایک بڑا فارم ہاؤس بنایا جہاں وہ کئی سال رہے۔ کورونا کے دوران انہوں نے یہیں سے متعدد ویڈیوز مداحوں کو دکھائیں، جس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ دھرمیندر نے اپنی آبائی زمین منتقل کی اور اپنی جڑوں سے مضبوط تعلق ہمیشہ قائم رکھا۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION