09:35 , 16 جون 2026
Watch Live

انڈونیشیا کے صدر پرابووو سبیانتو 2 روزہ سرکاری دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے

اسلام آباد: انڈونیشیا کے صدر پرابووو سبیانتو 2 روزہ سرکاری دورے پر پاکستان پہنچ گئے، جہاں صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے ایئرپورٹ پر ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ یہ ان کا صدر کی حیثیت سے پاکستان کا پہلا دورہ ہے۔

اسلام آباد: انڈونیشیا کے صدر پرابووو سبیانتو 2 روزہ سرکاری دورے پر پاکستان پہنچ گئے، جہاں صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے ایئرپورٹ پر ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ یہ ان کا صدر کی حیثیت سے پاکستان کا پہلا دورہ ہے۔

صدر پرابووو کے ہمراہ اعلیٰ سطحی وفد بھی پاکستان آیا ہے، جس میں انڈونیشیا کے اہم وزرا اور اعلیٰ حکام شامل ہیں۔ یہ دورہ ایسے موقع پر ہورہا ہے جب دونوں ممالک کے سفارتی تعلقات کے قیام کو 75 برس مکمل ہو رہے ہیں، جس سے دورے کی اہمیت مزید بڑھ گئی ہے۔

اپنے قیام کے دوران انڈونیشین صدر وزیراعظم شہباز شریف کے ساتھ وفود کی سطح پر مذاکرات کریں گے، جبکہ ان کی ملاقات صدر آصف علی زرداری سے بھی ہوگی۔ دونوں رہنما سیاسی، معاشی اور علاقائی تعاون سے متعلق اہم معاملات پر گفتگو کریں گے۔

آرمی چیف اور چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر بھی صدر پرابووو سے ملاقات کریں گے، جس میں دفاعی تعاون، تربیتی پروگرامز اور اسٹریٹجک پارٹنرشپ کے امکانات پر بات چیت کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں : انڈونیشیا میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے 900 سے زائد ہلاکتیں، بھوک بڑا خطرہ بن گئی

اجلاسوں کے دوران پاکستان اور انڈونیشیا کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو وسعت دینے پر غور ہوگا، خصوصاً تجارت، سرمایہ کاری، دفاعی پیداوار، صحت، آئی ٹی، ماحولیات، تعلیم اور ثقافت جیسے شعبوں میں عملی تعاون بڑھانے کے امکانات کا جائزہ لیا جائے گا۔

دونوں ممالک عالمی اور علاقائی سطح پر شراکت داری کو مضبوط بنانے اور مشترکہ ترجیحات کے تحت تعاون بڑھانے پر بھی تبادلہ خیال کریں گے۔ اس موقع پر خطے کی مجموعی صورتِ حال اور بین الاقوامی امور بھی زیرِ بحث آنے کی توقع ہے۔

دورے کے دوران متعدد مفاہمتی یادداشتوں (MoUs) پر دستخط کیے جانے کی توقع ہے، جن کے ذریعے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں نئی پیش رفت متوقع ہے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION