03:19 , 21 جون 2026
Watch Live

ایران امریکا مذاکرات: وزیراعظم شہباز شریف اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ سوئٹزرلینڈ روانہ

وزیراعظم شہباز شریف

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف ایران امریکا مذاکرات میں شرکت کے لیے اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ اسلام آباد سے سوئٹزرلینڈ روانہ ہو گئے ہیں۔ یہ مذاکرات اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کے تحت منعقد کیے جا رہے ہیں اور انہیں خطے میں سفارتی پیش رفت کے لیے اہم قرار دیا جا رہا ہے۔

وزیراعظم آفس کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق سوئٹزرلینڈ کے شہر برگن اسٹاک میں آج تکنیکی سطح کے مذاکرات ہوں گے۔ ان مذاکرات کا مقصد اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر عمل درآمد کے لیے مختلف امور پر تفصیلی مشاورت کرنا ہے۔

اعلامیے کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کے ساتھ چیف آف آرمی اسٹاف اور چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر بھی مذاکرات میں شرکت کریں گے۔ پاکستانی قیادت کی موجودگی کو مذاکراتی عمل میں اہم پیش رفت تصور کیا جا رہا ہے۔

مزید پڑھیں: سوئٹزرلینڈ میں امریکا ایران تکنیکی مذاکرات، وزیراعظم شہباز شریف کی شرکت کا امکان

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق یہ مذاکرات مفاہمتی یادداشت پر دستخط کے بعد فالو اپ سرگرمیوں کا حصہ ہیں۔ پاکستان اس عمل میں ثالث اور سہولت کار کے طور پر اپنا کردار جاری رکھے ہوئے ہے تاکہ مختلف فریقوں کے درمیان اعتماد سازی اور رابطوں کو فروغ دیا جا سکے۔

ادھر امریکی نمائندے اسٹیو وٹکوف اور جیرڈ کشنر پہلے ہی سوئٹزرلینڈ پہنچ چکے ہیں جبکہ امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کی آمد بھی متوقع ہے۔ دوسری جانب ایرانی وفد محمد باقر قالیباف کی قیادت میں سوئٹزرلینڈ روانہ ہو چکا ہے۔ وفد میں وزیر خارجہ عباس عراقچی، علی باقری، عبدالناصر ہمتی، کاظم غریب آبادی اور اسماعیل بقائی شامل ہیں۔ حکام کے مطابق ایران امریکا مذاکرات خطے میں امن اور سفارتی تعاون کو فروغ دینے کی ایک اہم کوشش ہیں۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION