07:34 , 21 جون 2026
Watch Live

خیبر پختونخوا میں 2 کارروائیاں: سیکیورٹی فورسز نے بھارتی حمایت یافتہ 9 دہشتگرد ہلاک کردیے

422349_3085821_updates

آئی ایس پی آر کے مطابق خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز نے دو الگ کارروائیوں کے دوران بھارتی حمایت یافتہ 9 دہشتگردوں کو ہلاک کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے۔

فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے بتایا کہ پہلی کارروائی ضلع ٹانک میں خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کی گئی۔

آپریشن کے دوران فورسز نے فتنۃ الخوارج کے اہم ٹھکانے کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا۔

ٹانک میں فائرنگ کے شدید تبادلے میں سات خوارج ہلاک ہوئے، جو مختلف دہشت گرد سرگرمیوں میں ملوث تھے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگرد کسی بڑی کارروائی کی منصوبہ بندی کررہے تھے لیکن فورسز نے بروقت کارروائی کرکے منصوبہ ناکام بنا دیا۔

دوسری کارروائی لکی مروت میں کی گئی جہاں خفیہ معلومات پر فورسز نے دہشتگردوں کے گروہ کو گھیر لیا۔

یہ بھی پڑھیں : کرم میں سیکیورٹی فورسز کی دو بڑی کارروائیاں، بھارتی سرپرستی میں سرگرم 23 دہشتگرد ہلاک

لکی مروت میں فائرنگ کے تبادلے کے نتیجے میں مزید دو خوارج مارے گئے، یوں ہلاک دہشتگردوں کی تعداد نو ہوگئی۔

کارروائیوں کے دوران دہشتگردوں سے اسلحہ، گولہ بارود اور دیگر جنگی مواد بھی برآمد ہوا۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ ہلاک دہشتگرد متعدد دہشت گردانہ حملوں میں ملوث تھے اور بیرونی حمایت حاصل تھی۔

دونوں اضلاع میں کلیئرنس آپریشنز جاری ہیں تاکہ دہشتگردی کے نیٹ ورک کے باقی ماندہ عناصر کا مکمل خاتمہ کیا جاسکے۔

صدر آصف علی زرداری، وزیراعظم شہباز شریف اور وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کامیاب کارروائیوں پر سیکیورٹی فورسز کی تعریف کی۔

قومی قیادت نے فورسز کی جرات، بہادری اور پیشہ ورانہ مہارت کو سراہتے ہوئے کہا کہ خیبر پختونخوا میں امن کے قیام کے لیے فورسز پوری طرح پرعزم ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : بنوں میں بڑے آپریشنز، 17 دہشتگرد ہلاک، سیکیورٹی فورسز کی بڑی کامیابی

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION