02:46 , 21 جون 2026
Watch Live

محسن نواز کی تاریخی ورلڈ باکسنگ چیمپئن شپ پر تحسین

پاکستان کے نامور اسپورٹس سائیکولوجسٹ اور انٹرنیشنل ایف کلاس شوٹنگ چیمپئن محسن نواز نے پاکستان آرمی اور پنجاب حکومت کی جانب سے منعقد کی گئی تاریخی ورلڈ باکسنگ چیمپئن شپ کی بھرپور تعریف کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ ایونٹ پاکستان کے عالمی اسپورٹس امیج کے لیے ایک اہم کامیابی ہے اور اس نے ملک کی بین الاقوامی سطح پر ساکھ کو مضبوط کیا ہے۔

چار روزہ ٹورنامنٹ "فائٹ فار گلوری” 26 سے 29 نومبر تک جناح اسپورٹس کمپلیکس لاہور میں منعقد ہوا، جس میں 15 ممالک کے 44 بہترین باکسرز نے حصہ لیا۔ اس ایونٹ نے لاہور کو ایک عالمی کھیلوں کے مرکز کے طور پر نمایاں کر دیا۔

محسن نواز کا کہنا تھا کہ اس طرح کے عالمی مقابلے پاکستان کی ساکھ بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ بطور اسپورٹس سائیکولوجسٹ وہ سمجھتے ہیں کہ ایسے ایونٹس سے دنیا کو پاکستان کی مہمان نوازی، انتظامی صلاحیت اور پروفیشنل انداز کا بہترین پیغام جاتا ہے۔

یہ چیمپئن شپ پنجاب حکومت، لاہور کور اور فاؤنڈیشن کی مشترکہ میزبانی میں ورلڈ باکسنگ ایسوسی ایشن (WBA) کے تعاون سے ہوئی۔ محسن نواز نے اسے پاکستان کی اسپورٹس انڈسٹری کے لیے "گیم چینجر” قرار دیا اور انتظامات، سکیورٹی اور عالمی کھلاڑیوں کی میزبانی کو بہترین قرار دیا۔

اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ عالمی کھلاڑیوں کو پاکستان میں کھیلتا دیکھ کر نوجوانوں میں حوصلہ، اعتماد اور جذبہ پیدا ہوتا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ یہ تاریخی ورلڈ باکسنگ چیمپئن شپ آنے والے برسوں تک پاکستان کی اسپورٹس امیج کو بہتر بنانے میں مدد دے گی۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION