08:43 , 17 جون 2026
Watch Live

نواز شریف نے گوجرانوالا ماس ٹرانزٹ منصوبہ منظور کردیا

مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف نے گوجرانوالا کی عوام کے لیے ایک اہم قدم اٹھاتے ہوئے گوجرانوالا ماس ٹرانزٹ پروجیکٹ کی منظوری دے دی۔ یہ منصوبہ شہریوں کو محفوظ، تیز اور آرام دہ سفری سہولت دینے کے لیے شروع کیا جا رہا ہے، جو شہر کی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گا۔

لاہور میں ہونے والے خصوصی اجلاس کی صدارت نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے مشترکہ طور پر کی۔ اجلاس میں منصوبے کے مختلف پہلوؤں پر بات کی گئی اور اس بات پر زور دیا گیا کہ شہریوں کو بہتر ٹرانسپورٹ سہولت دینا وقت کی ضرورت ہے۔

نواز شریف نے کہا کہ یہ منصوبہ گوجرانوالا کے لوگوں کا بنیادی حق ہے، جو انہیں بہت پہلے مل جانا چاہیے تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ ترقیاتی منصوبہ عوام کی مشکلات کم کرنے اور شہر کے ٹریفک کے مسائل کو حل کرنے میں مدد دے گا۔

مزید پڑھیں: وزیراعظم کی فیلڈ مارشل عاصم منیر کو تعیناتی پر مبارکباد

اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ یہ ٹرانزٹ منصوبہ ایمن آباد سے گھکھڑ تک 30 کلومیٹر سے زیادہ طویل ہوگا۔ اس کے ذریعے شہر کے مرکزی اور مصروف علاقوں تک آنے جانے میں آسانی پیدا ہوگی۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ اس منصوبے سے روزانہ 51 ہزار سے زائد مسافر فائدہ اٹھائیں گے، جبکہ 40 نئی بسیں شہر میں چلائی جائیں گی۔ اس طرح گوجرانوالا ماس ٹرانزٹ پروجیکٹ نہ صرف شہریوں کو بہتر سفری سہولت دے گا بلکہ شہر کے انفرااسٹرکچر کو بھی مضبوط کرے گا۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION