06:35 , 17 جون 2026
Watch Live

ایران اور امریکا کے درمیان مفاہمتی یادداشت کے دستخطی مقام میں تبدیلی

مفاہمتی یادداشت

ایران اور امریکا کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط کے مقام میں تبدیلی کر دی گئی ہے۔ پہلے یہ تقریب جنیوا میں ہونا تھی، تاہم اب اسے برجن اسٹاک میں منعقد کیا جائے گا، جو 19 جون کو طے ہے۔

سوئس وزارت خارجہ کے مطابق یہ مقام وسطی سوئٹزرلینڈ میں لوسرن کے قریب واقع ہے اور اپنے دشوار گزار علاقے کی وجہ سے سکیورٹی کے لحاظ سے زیادہ موزوں سمجھا جاتا ہے۔ وزارت کے مطابق اس مقام کی تجویز پاکستان اور قطر کے ثالثوں کے ساتھ ساتھ امریکا اور ایران کی جانب سے بھی دی گئی تھی۔

ذرائع کے مطابق اس اہم امن معاہدے کی تقریب پاکستان کی میزبانی میں منعقد ہوگی۔ اس موقع پر وزیر اعظم شہباز شریف جمعرات کو روانہ ہوں گے، جبکہ نائب وزیراعظم اور دیگر وفاقی وزرا بھی ان کے ہمراہ ہوں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایران کی جانب سے پارلیمانی اسپیکر اور مذاکرات کار باقر قالیباف تقریب میں شرکت کریں گے۔ اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی تقریب میں شرکت کا عندیہ دیا تھا، تاہم زیادہ امکان ہے کہ امریکا کی نمائندگی نائب صدر جے ڈی وینس کریں گے۔

قطری وزارت خارجہ کے مطابق قطر بھی مذاکراتی عمل میں پاکستان کی قیادت میں شامل رہا ہے اور اس کی نمائندگی بھی تقریب میں موجود ہوگی۔ پاکستان، ایران، امریکا اور دیگر علاقائی ممالک کے نمائندے اس دستخطی تقریب میں شریک ہوں گے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION