03:19 , 20 اپریل 2026
Watch Live

برطانیہ ایران جنگ میں شامل نہیں ہوگا، کیئر اسٹارمر

keir-starmer

لندن: برطانیہ کے وزیر اعظم کیئر اسٹارمر نے واضح کیا ہے کہ برطانیہ ایران کے خلاف جاری جنگ کا حصہ نہیں بنے گا، تاہم خطے میں کشیدگی کم کرنے اور اہم سمندری راستے آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے کے لیے اتحادی ممالک کے ساتھ تعاون جاری رکھا جائے گا۔

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آبنائے ہرمز کی بحالی ایک پیچیدہ اور مشکل عمل ہے، لیکن عالمی تجارت اور توانائی کی ترسیل کے لیے اسے جلد بحال کرنا انتہائی ضروری ہے۔

انہوں نے بتایا کہ برطانیہ اس مقصد کے لیے مختلف اتحادی ممالک کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے اور اس سلسلے میں سفارتی سطح پر بات چیت جاری ہے تاکہ ایک مؤثر اور قابلِ عمل حکمت عملی تیار کی جا سکے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اس معاملے پر ابھی کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوا، تاہم ایک مستند منصوبہ تیار کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے جو خطے میں استحکام لانے میں مدد دے سکے۔

عالمی و مقامی سطح پر سونے کی قیمت میں کمی

انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ آبنائے ہرمز کو کھولنے کا معاملہ NATO کا باضابطہ مشن نہیں بنایا جائے گا بلکہ اس حوالے سے اتحادی ممالک کے درمیان تعاون کے ذریعے پیش رفت کی جائے گی۔

کیئر اسٹارمر نے کہا کہ مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے باعث عالمی معیشت متاثر ہو رہی ہے اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، اس لیے جنگ کے فوری خاتمے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ اب تک تقریباً 92 ہزار برطانوی شہری مشرق وسطیٰ سے واپس آ چکے ہیں۔ وزیراعظم کے مطابق جنگ کے خاتمے کے بعد ایران کے ساتھ کسی نہ کسی معاہدے کے لیے مذاکرات ناگزیر ہوں گے، جبکہ برطانیہ اس تنازع کے جلد حل کے لیے سفارتی کوششیں جاری رکھے گا۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION