02:41 , 21 جون 2026
Watch Live

یوکرین کا ماسکو پر بڑا ڈرون حملہ، آئل ریفائنری سمیت متعدد مقامات نشانہ

ڈرون حملہ

یوکرین نے جمعرات کے روز روسی دارالحکومت ماسکو پر سیکڑوں ڈرونز سے بڑا حملہ کیا جس میں ماسکو کی آئل ریفائنری کو نشانہ بنایا گیا۔ حملے کے بعد شہر کے مختلف علاقوں میں دھماکوں اور آگ لگنے کی اطلاعات سامنے آئیں جبکہ متعدد مقامات پر دھواں دیکھا گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ماسکو کے جنوب مشرقی گنجان آباد علاقے کاپوتنیا میں واقع ریفائنری کے قریب شعلے اور دھوئیں کے بادل بلند ہوتے دیکھے گئے۔ یہ ریفائنری دارالحکومت کو ایندھن فراہم کرنے کے لیے اہم سمجھی جاتی ہے۔

یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی نے صحافیوں کو بھیجے گئے آڈیو پیغام میں کہا کہ یوکرین جنگ نہیں چاہتا، لیکن اگر یوکرین کو نقصان پہنچایا گیا تو ماسکو بھی محفوظ نہیں رہے گا۔ یوکرینی فوج کے مطابق روس کے دیگر علاقوں میں بھی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا۔

مزید پڑھیں: یو اے ای میں سوشل میڈیا استعمال کے لیے کم از کم عمر 15 سال مقرر

روسی وزارتِ دفاع نے دعویٰ کیا ہے کہ ملک بھر میں مجموعی طور پر 555 ڈرونز مار گرائے گئے جن میں سے 180 ماسکو کے اطراف میں تباہ کیے گئے۔ روسی حکام کے مطابق یہ رواں سال کے بڑے ڈرون حملوں میں سے ایک ہے۔

حملے کے بعد ماسکو کے تمام ہوائی اڈے عارضی طور پر بند کر دیے گئے جبکہ متعدد علاقوں میں ٹریفک بھی معطل رہی۔ اس واقعے کے بعد شہر میں سکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے اور حکام نقصان کا جائزہ لے رہے ہیں، جبکہ اس ماسکو ڈرون حملہ کو جنگ میں ایک بڑی پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION