08:06 , 18 جون 2026
Watch Live

مون سون کا نیا اسپیل، کراچی میں خطرناک صورتحال پیدا ہونے کا خدشہ

محکمہ موسمیات پاکستان نے خبردار کیا ہے کہ تھرپارکر کے قریب موجود ہوا کا کم دباؤ اگلے 18 سے 24 گھنٹوں میں ڈپریشن میں تبدیل ہو سکتا ہے۔ اس کے نتیجے میں کراچی اور سندھ کے دیگر علاقوں میں تیز بارش اور آندھی چلنے کا امکان ہے۔ شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ خطرناک موسم کے پیشِ نظر غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔

محکمہ موسمیات کے ڈپٹی ڈائریکٹر انجم نذیر ضیغم کے مطابق یہ سسٹم مون سون کے ایک نئے اسپیل کا حصہ ہے، جو 10 ستمبر تک سندھ کے جنوبی اضلاع کو متاثر کر سکتا ہے۔ کراچی، تھرپارکر، عمرکوٹ اور آس پاس کے علاقوں میں شدید بارش متوقع ہے۔

کراچی کے نشیبی علاقوں میں اربن فلڈنگ (شہری سیلاب) کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔ 70 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلنے اور ناقص نکاسی آب کے باعث صورتحال مزید خراب ہو سکتی ہے۔ شہریوں کو خبردار کیا گیا ہے کہ وہ محتاط رہیں اور ہنگامی صورتحال کے لیے تیار رہیں۔

اب تک کراچی میں سب سے زیادہ بارش کورنگی میں 8 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔ مزید بارش کی پیش گوئی کے پیشِ نظر شہریوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ موسم کی تازہ ترین صورتحال سے باخبر رہیں اور شدید بارش کے دوران گھروں میں رہیں۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION