04:40 , 17 جون 2026
Watch Live

سکھ طالبعلم نے ترجمہ قرآن اور اسلامیات میں 98فیصد نمبر حاصل کرلئے

لاہور: 15 سالہ سکھ طالبعلم اونکار سنگھ نے لاہور بورڈ (BISE) کے نویں جماعت کے امتحانات میں شاندار کامیابی حاصل کی ہے۔

 

اونکار، جو منمل سنگھ کے بیٹے ہیں، نے اسلامیات میں 98 میں سے 100 نمبر اور ترجمہ قرآن میں 50 میں سے 49 نمبر حاصل کیے۔ سائنس کے مضامین میں بھی بہترین کارکردگی دکھائی، جہاں فزکس میں 60، کیمسٹری میں 60 اور بایولوجی میں 59 نمبر حاصل کیے۔

ان کی کارکردگی کے نتیجے میں انہیں تمام مضامین میں اے پلس گریڈ ملا، جیسا کہ لاہور بورڈ کی ویب سائٹ پر شائع ہونے والے مارک شیٹ سے ظاہر ہوتا ہے۔

یہ کامیابی اس وقت اور بھی نمایاں ہو جاتی ہے جب پنجاب میں اس سال مجموعی پاس ریشو صرف 45 فیصد رہا۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION